طلبہ گروہوں میں تصادم کے بعد اردو یونیورسٹی کراچی کے امتحانات منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کی وفاقی جامعہ اردو کے عبدالحق کیمپس میں آج طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم کی وجہ سے کیمپس میں منگل 14 جون کو ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کر دیئے گئے۔

 وفاقی جامعہ اردو کی قائم مقام رجسٹرار کے مطابق جامعہ اردوکے عبدالحق کیمپس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کی انٹری کی وجہ سے دیگر طلبہ تنظیموں کے ساتھ تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجہ میں 3طلبہ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

جامعہ اردوکے کنٹرولرغیاث الدین احمد کے مطابق عبدالحق کیمپس کے تمام پرچے منسوخ ہوئے ہیں جب کہ گلشن اقبال کیمپس کے پرچے لئے جائیں گے اور منسوخ ہونے والے پرچے بعد میں لئے جائیں گے جن کا اعلان بھی بعد میں کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ عبدالحق کیمپس میں آرٹس ، سائنس کے ایم اے ، بی اے ، بی کام ، ایم بی اے ، بی بی اے سمیت دیگر کے امتحانات چل رہے ہیں۔

Related Posts