یورپی یونین کاپاکستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے3لاکھ یوروامدادکااعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یورپی یونین کاپاکستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے3لاکھ یوروامدادکااعلان
اسلام آباد : یورپین یونین نے پاکستان میں زلزلہ متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لئے تین لاکھ یورو امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : یورپی یونین نے پاکستان میں زلزلہ متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لئے تین لاکھ یورو امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

یورپی یونین سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کےزلزلہ متاثرین 3لاکھ یوروامدادفراہم کرے گا، یہ رقم متاثرہ خاندانوں کو ایمرجنسی ہیومنٹیرین اعانت کی فراہمی میں استعمال ہوگی۔

امداد کی رقم 5 کروڑ 14 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے جسے زلزلے سے سب زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے تقریباً 3 ہزار متاثرین کی انتہائی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ یہ فنڈ زلزلے سے متاثرہ آبادی کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا اور اس سلسلے میں کم آمدنی والے افراد سمیت ان لوگوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہوں گے۔

یورپی کمیشن کی پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ ای یو فنڈنگ یورپین سول پروٹیکشن اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ آپریشن (ای سی ایچ او) کے ’اسمال اسکیل ریسپانس‘ میکانزم کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اسمال اسکیل ریسپانس ایسا عالمی طریقہ کار ہے جس کے تحت قدرتی اور انسانی آفات سے متاثرہ ممالک کو فوری طور پر 3 لاکھ یورو کی فوری مدد فراہم کی جاتی ہے۔

یاد رہے متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں آنے والے تباہ کن زلزلہ متاثرین کے لئے بھرپور امداد کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سے قبل جاپانی سفیر نے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ  24 ستمبر کو ملک کے بیشتر شہروں میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلے سے آزاد کشمیر میں شدید تباہی پھیل گئی تھی، متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد انتالیس ہوگئی ہے۔

Related Posts