اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous Awan talking to media in Sialkot

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرڈیننس کےذریعےذخیرہ اندوزی سےنفع کمانےوالوں کوسزادی جائےگی۔ذخیرہ اندوزی پر3سال قیداورضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصدجرمانہ اداکرناہوگا۔

پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ اقدام کورونا وائرس سے پیدا ہونےوالی صورتحال کے پیش نظر عوام کی سہولیات کیلئے اٹھایا گیا ہے۔اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کی نشان دہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں۔ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں، اور غریبوں کی دعائیں لیں۔

معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے متاثرہ افراد کیلئےریلیف کی فراہمی ہماری اوّلین ترجیح اورذمہ داری ہے۔ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آرڈینینس عوام کو مہنگائی اورذخیرہ اندوزی سے بچانے کے وزیراعظم کےعزم کاواضح اظہارہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کی مشکلات سےفائدہ اٹھانےوالےکسی رورعایت کے مستحق نہیں۔ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سےنمٹاجائےگا۔

Related Posts