ٹوئٹر کا یکم اپریل سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس ہٹانے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے یکم اپریل سے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے بلیو ٹکس کو ہٹانے کا اعلان کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی انتظامیہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے سے جاری کیے گئے پیغام میں بتایا کہ یکم اپریل سے صارفین کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹکس کو ہٹانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ٹوئٹر نے انفرادی صارفین اور تنظیموں سے کہا کہ وہ اپنے بلیو چیک اور مارکس کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے فلیگ شپ سبسکرپشن پروگرام کیلئے سائن اپ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ناسا نے چاند پر تحقیق کیلئے پہلے روبوٹک روور کی تیاری شروع کردی

خیال رہے کہ ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو پاکستان میں بھی متعارف کرادیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں ویب ورژن کے صارفین ماہانہ 2250 روپے ادا کرکے ٹوئٹر بلیو کے صارف بن سکتے ہیں البتہ سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے رعایت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خریدنے کے بعد نومبر 2022 کے شروع میں ٹوئٹر بلیو ٹک سروس کو متعارف کرایا تھا۔

Related Posts