کووڈ کے نام پر تعلیمی اداروں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، پرویز ہارون

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کووڈ کے نام پر تعلیمی اداروں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے: پرویز ہارون
کووڈ کے نام پر تعلیمی اداروں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے: پرویز ہارون

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے ایک ہنگامی اجلاس میں حکومت پر کشمیرالیکشن کے حوالے سے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا جن شہروں یا حلقوں میں الیکشن ہوتے ہیں وہ کووڈ فری ہو جاتے ہیں۔

حکومت اور اپوزیشن کے اس روئیے سے عوام کے درمیا ن کووڈ کے متعلق غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں اور تعلیم جس کا پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے ایسا لگتا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے۔

اس موقع پر سندھ بھر سے آئی ہوئی تنظیموں کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم حکومت کے ایک دن کے نوٹس پر تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے نجی تعلیمی اداروں کو ویکسینیشن سینٹرز کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز بھی دی۔ تمام نجی تعلیمی ادارے اپنے اساتذہ کو بھی ویکسینیٹ کروائیں گے اور والدین کے لئے بھی انتظامیہ کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائیں گے۔

حکو مت فوری طور پر عید کے بعد اسکولز کھولنے کا اعلان کرے۔ وزیر اعظم اور حکو متی وزراء کئی مواقعوں پر اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کے تعلیمی ادارے وہ واحد ادارے ہیں جو پوری طرح SOPs کو فالو کرتے ہیں، اور بڑی تعداد میں نجی تعلیمی ادارے اپنے اسا تذہ کو ویکسینیٹ بھی کرواچکے ہیں مگر پھر بھی تعلیمی ادارے بند کرنا پوری قوم کے ساتھ ذیادتی ہے۔

تقریباً دو سال کا عرصہ ہونے کو آیا ہے اور ملک کا کروڑوں بچہ اسکول سے باہر ہے۔ جب تمام شعبہ جات SOPs کے ساتھ کھولے جا سکتے ہیں تو تعلیمی ادارے کیوں نہیں۔

اس موقع پرپاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن، نافع سندھ، آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ٹھٹھ ایند سجاول، سندھ پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ نیٹ ورک سکھر، تنظیم اساتذہ، یونائیٹڈ پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن، دی آرگنائزیشن آف پرائیویٹ اسکولز، آل سندھ اسکولز آنرز ایسوسی ایشن، آرگنائزیشن آف پرائیویٹ اسکولز مینیجمنٹ، آل پرائیویٹ اسکولز ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن۔

مزید پڑھیں: جامعہ اردو میں غیر تدریسی عمال کو تاحال تنخواہ نہ مل سکی

اس کے علاوہ یونیک گروپ آف ایسوسی ایشن، آل منگھوپیر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن، سندھ پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن، سائیٹ پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن، کراچی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن، شاہ لطیف پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن، نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز، پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن شامل تھیں۔

Related Posts