الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کا ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کا ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ اعظم کے خلاف اراکینِ اسمبلی کو فنڈز دینے سے متعلق پیپلز پارٹی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما نیر بخاری نے وزیرِ اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات سے قبل اراکین کو فنڈز دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

پیپلز پارٹی رہنما نیر بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے دائر کی گئی درخواست کے متعلق مختلف سوالات کیے اور درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے نیر بخاری کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔ بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ممبر کا کہنا تھا کہ ضابطۂ اخلاق میں صدر اور گورنر کا ذکر ہے۔ وزیرِ اعظم کا نہیں۔ 

قبل ازیں پی پی پی نے یوسف رضا گیلانی کی شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اور 3 روز قبل فیصلہ کیا گیا کہ سیینٹ چیئرمین الیکشن کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی جائے گی۔

پیپلز پارٹی نے سینیٹ چیئرمین کا انتخاب چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رہنما پی پی پی مصفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالتی فیصلے نکال لیے، قانون کے مطابق نام کے اوپر لگائی گئی مہر درست ہوتی ہے۔ ڈاکا نہیں ہونے دیں گے۔ عدالت جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کریں یا شارٹ، وزیرِاعظم عمران خان رہے گا۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts