معروف ڈچ فنکار نے اسلام قبول کر لیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈونی رول ونک
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہورومعروف ڈچ فنکار، گلوکار اور ماڈل ڈونی رول ونک نے باضابطہ طور پر اسلام قبول کر لیا ہے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈچ ماڈل اور گلوکار ڈونی رول ونک نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے۔ قبل ازیں ڈونی رول ونک کا ایک بڑا ایکسیڈنٹ ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں شوٹنگ کے دوران ایک کار نے ان کو کچل ڈالا تھا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار سے ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ڈونی رول ونک کے پھیپھڑے پھٹ گئے اور پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں، اس کے بعد ڈونی رول ونک کے جسم میں کینسر کی بھی تشخیص ہوئی۔

بعد ازاں ڈچ فنکار صحتیاب ہوگئے تھے۔ ڈونی رول ونک کا کہنا ہے کہ کار حادثے اور کینسر جیسے حالات دیکھنے کے بعد میرا دل روحانیت کی طرف مائل ہوا اور وہاں میرا دل اسلام کی جانب گامزن ہوگیا۔

رواں ماہ ڈونی رول ونک نے 19 اپریل کو باضابطہ طور پر اسلام قبول کر لیا۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ڈونی رول ونک کو ایک مسجد میں اسلام قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

چھبیس سالہ ڈونی رول ونک نے اپنے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے لانے پر کوئی اعتراض نہ کرنے کا عندیہ دیا اور یہ بھی کہا کہ میں خود اپنی ویڈیو پبلش نہیں کروں گا۔

Related Posts