دعا کو کزن زین کے ساتھ شادی کیلئے مجبور نہیں کیا، والد نے قرآن سر پر رکھ لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا کو کزن زین کے ساتھ شادی کیلیے مجبور نہیں کیا، والد نے قرآن سر پر رکھ لیا
دعا کو کزن زین کے ساتھ شادی کیلیے مجبور نہیں کیا، والد نے قرآن سر پر رکھ لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی سے لاپتہ ہوکر ظہیر نامی شہری سے شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے قرآن سر پر رکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دعا کو کبھی بھی کزن زین سے شادی کرنے پر مجبور نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر والد مہدی کاظمی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سر پر قرآن رکھ رہے ہیں او دعا کی شادی کزن زین کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

 مہدی کاظمی نےکہا کہ دعا اور زین کی شادی کے بارے میں گھر میں کبھی ذکر نہیں ہوا۔ اور نہ ہم نے دعا کو شادی کے لیے مجبور کیا، اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو اللّہ کا قہر مجھ پر ابھی نازل ہوجائے اور میرے اس کرسی سے اٹھنے کی نوبت ہی نہ آئے۔

والد مہدی کاظمی نے کہا کہ میں نے دعا کو کبھی نہیں مارا، ہاں کبھی کبھی ڈانٹ دیتا تھا جیسے دیگر والدین ڈانٹ دیتے ہیں مگر دعا پر کبھی کوئی ظلم نہیں کیا۔

مہدی کاظمی نے کہا کہ دعا نے کبھی کسی ظہیر کا گھر میں ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب بھی دُعا اور ظہیر کی شادی کو پسند کی شادی نہیں مانتے، اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے کیونکہ دُعا نے کبھی گھر میں ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی سے لاہور جا کر ظہیر نامی لڑکے سے شادی کرنے والی دعا زہرہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں والد مہدی کاظمی کے بارے میں کہا تھا کہ وہ پلاٹ کے لالچ میں دعا کی شادی اس کے تایا زاد کزن زین سے کرنا چاہتے ہیں۔

 

Related Posts