طورخم بارڈر دوستی ہسپتال میں علاج کیلئے آنیوالوں سے لوٹ مار،رشوت طلبی کی ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr. Kashmala Orakzai's video goes viral

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور :طورخم بارڈر پر کسٹم اورپولیس کے بعد ڈاکٹرز بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے،طورخم بارڈر دوستی ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کا مبینہ طور پر افغانستان سے پاکستان علاج کے لیے آنے والے مریضوں سے ہزاروں روپے رشوت وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان سے آئے ہوئے مریضوں سے پاکستان کے مختلف ہسپتالوں میں ریفر کرنے کے نام پر مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے۔

جو مریض ہزاروں روپے بطور رشوت دیتا ہے اسکو پاکستان کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے ریفر کر دیا جاتا ہے جبکہ جو مریض بھاری رشوت نہیں دے پاتا اس کو واپس آفغانستان بھیج دیا جاتاہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے مختلف امراض کے ریٹ مقرر کیے ہوئے ہیں جو 5 ہزار سے لیکر 30 ہزار تک ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ پاک افغان دوستی ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کشمالہ اورکزئی کی مبینہ طور پر بھاری نذرانہ وصول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

ہماری محکمہ صحت کے اعلی حکام سے پرزور اپیل ہے کے ڈاکٹری جیسے مقدس پیشے میں شامل کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص صحت کے نام پر کھلواڑ نہ کر سکے

Related Posts