سوشل میڈیا کو ہلکا نہ لیں، یہ آپ کی قسمت بھی چمکا سکتا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں مختلف نظریات کے زیر اثر سوشل میڈیا کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، یہی وجہ ہے کہ اکثر والدین سوشل میڈیا کو بچوں کے بگڑنے کا ذریعہ سمجھ کر اس سے دور رکھنے کیلئے فکر مند نظر آتے ہیں۔

مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹر اور پاکستان کرکٹ کے فیوچر اینڈ شائننگ اسٹار خواجہ نافع نے اپنی سلیکشن سے سوشل میڈیا کے حوالے سے اس بیانیے کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں اور یہ فائدے کے بجائے نقصان کا ذریعہ ہے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ خواجہ نافع نے کیسے سوشل میڈیا کی اہمیت ثابت کر دی ہے تو لیجئے جناب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان خواجہ نافع کو فیس بُک پر ویڈیوز دیکھ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز کیخلاف میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان خواجہ نافع کی فیس بُک پر ویڈیوز دیکھنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں بلوایا اور یوں ان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سلیکشن فیس بک پر ان کی ویڈیوز دیکھ کر ہوئی۔

ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع نے لاہور قلندرز کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ میچ کے دوران کمنٹیٹرز بھی ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع کی متاثر کن پرفارمنس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

Related Posts