کملا ہیرس کو شکست، ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

"Donald Trump Re-Elected as President of the United States"

امریکی صدارتی انتخابات 2024 میں سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حریف اور ڈیموکریٹک امیدوار نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دیکر دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ٹرمپ نے کلیدی سوئنگ ریاستوں جیسے پنسلوانیا، جارجیا، اور شمالی کیرولینا میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی جیت میں دیگر اہم ریاستیں بھی شامل ہیں جنہوں نے ان کی الیکٹورل تعداد میں اضافہ کیا۔

ریپبلکن پارٹی نے 100 میں سے 51 نشستیں جیت کر سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی ہے جبکہ ڈیموکریٹس 42 نشستوں پر ہیں۔ اس دوران کملا ہیرس نے کیلیفورنیا میں نمایاں فتح حاصل کی ۔

ابتدائی ووٹنگ کے دوران چند رکاوٹوں کے باوجودانتخابی عمل مجموعی طور پر پُرامن رہا تاہم ٹرمپ کی جانب سے انتخابی دھاندلی اور مداخلت کے خدشات کے اظہار سے آئندہ چیلنجز کی توقع کی جا رہی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی صدر بن چکے ہیں تاہم دوسری بار الیکشن میں انہیں جو بائیڈن سے شکست ہوئی تھی تاہم جو بائیڈن کی علالت کی وجہ سے دوسری بار الیکشن سے دستبرداری کی وجہ سے کملا ہیرس الیکشن میں شریک ہوئیں تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے اپنی سیٹ واپس چھین لی۔

Related Posts