ڈالر کی قیمت میں مزید کتنی کمی ہوئی؟نئی قیمت کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روپے کی قدر میں استحکام اور ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے تاہم ڈالر کی نئی قیمت اب بھی 277روپے سے زائد ہے۔

نجی ٹی وی (ہم نیوز) کی رپورٹ کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 277 روپے 78 پیسے ہوگئی۔

اس سے قبل کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 277روپے 94 پیسے تک آگئی تھی۔7 فروری کو بھی انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر مزید سستا ہوگیا تھا۔  ڈالر کی قیمت میں 8پیسے کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کا فروری کے آغاز میں کہنا تھا کہ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 8 پیسے کم ہوئی جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 34 پیسے ہوگیا، تاہم اس دوران صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ گئی تھی۔

Related Posts