پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اختلافات بڑھ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اختلافات بڑھ گئے
پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اختلافات بڑھ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ سے قبل ہاکی فیڈریشن اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے پی ایچ ایف افسران کی طرف سے کھلاڑیوں کے چناؤ میں مداخلت کا الزام عائد کردیا، منظور جونیئر کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی پی ایچ ایف سے ناخوش ہے۔

ذرائع سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ پہلے 25 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ سلیکشن کمیٹی کے علم میں لائے بغیر کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران سب فیصلے خود کر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے جڑواں بچوں میں بیٹے کے انتقال کی تصدیق کردی

مزید برآں ذرائع ایسا کہہ رہے ہیں کہ سلیکشن کے معاملات اور مستقبل کا پلان ڈچ کوچ پرڈالے جا رہے ہیں ۔ جب 25 شارٹ لسٹ کھلاڑیوں سے کوئی تعلق نہیں تو بیس رکنی کمیٹی سے کیسے ہو سکتا  ہے۔

سلیکشن کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم کی سلیکشن کے معاملات میں سلیکشن کمیٹی کا کوئی عمل دخل نہیں رکھا گیا۔ اب تک خاموشی اختیار کی ہے، جلد آئندہ  کے لائحہ عمل کا  اعلان کریں گے۔

Related Posts