کیا آپ جانتے ہیں شادی سے آپ کی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہیلتھ ڈائجسٹ

ڈپریشن اور انزائٹی ایسے امراض ہیں جن سے موجودہ عہد میں ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

ڈپریشن یا انزائٹی کے شکار افراد کو دماغی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، مگر اچھی خبر یہ ہے کہ شادی شدہ افراد میں ڈپریشن کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ نجی چینل جیو نے جرنل نیچر ہیومین بی ہیوئیر میں شائع تحقیق پر مشتمل اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غیر شادی شدہ افراد میں ڈپریشن کی علامات کا خطرہ شادی شدہ افراد کے مقابلے میں 80 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں 7 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ ان افراد کی صحت کا جائزہ 4 سے 18 سال تک لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ شادی شدہ جوڑوں کے مقابلے میں غیر شادی شدہ افراد میں ڈپریشن کی علامات سے متاثر ہونے کا خطرہ 79 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

اسی طرح جو جوڑے ایک دوسرے سے الگ ہو جاتے ہیں ان میں ڈپریشن کا خطرہ 99 فیصد زیادہ ہوتا ہے جبکہ شریک حیات کے انتقال سے یہ خطرہ 64 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

خواتین کے مقابلے میں غیر شادی شدہ مردوں میں ڈپریشن کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق شادی شدہ جوڑوں میں ڈپریشن کا خطرہ کم ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔

مثال کے طور پر جوڑے ایک دوسرے کو معاشرتی تعاون فراہم کرتے ہیں جبکہ وہ ایک دوسرے کی شخصیت پر مثبت اثرات کرتے ہیں، مگر ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کسی حد تک محدود ہے تو اس حوالے سے مزید تحقیقی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts