کیفی خلیل کو میری آواز میں ’کہانی سنو‘ بہت پسند آیا تھا، آئمہ بیگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچی گلوکار اور نغمہ نگار کیفی خلیل کے مشہور گانے ’کہانی سنو‘ کو کور کرنے کے بعد سرخیوں میں آنے والی معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ کیفی خلیل کے ساتھ اُن کا ٹیلفونک رابطہ ہوا تھا۔

کچھ عرصے قبل آئمہ بیگ نے کیفی خلیل کے سُپرہٹ گانے ’کہانی سنو‘ کو اپنی خوبصورت آواز میں ریلیز کیا تھاجسے متعدد حلقوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا ، تاہم کچھ کی جانب سے اس پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ نے بتایا کہ جب میں نے اپنی آواز میں کہانی سنو گنگنایا تھا تو کیفی خلیل کی میرے پاس کال آئی تھی جس میں انہوں نے میری تعریف کی تھی اور کہاتھا کہ میری وجہ سے گانے کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آخر کیوں ہمارے معاشرے میں بڑی عمر کے افراد کو محبت کرنیکی اجازت نہیں؟ شائستہ لودھی

گلوکارہ نے کہا کہ میں یہ بالکل نہیں کہونگی کہ میں اصل گانے کو کبھی مات دے سکتی ہوں کیونکہ اصل گانے کی اپنی ایک کلاس ہے ۔

انٹرویو کے دوران گلوکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کا شادی کے حوالے سے کیا ارادہ ہے؟ جس کے جواب میں آئمہ بیگ نے کہا کہ میں فی الحال سنگل ہوں ۔

اُن کا شادی کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ میں نے اب اپنی زندگی کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، میں صرف اب اپنے نکاح کیلئے مسجد جاؤنگی اور انگوٹھی کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرکے شادی شدہ ہونے کا اعلان کروں گی۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ کی شہباز شگری کے ساتھ 2021 میں منگنی ہوئی تھی لیکن انہوں منگنی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلیں تھیں۔

Related Posts