آخر کیوں ہمارے معاشرے میں بڑی عمر کے افراد کو محبت کرنیکی اجازت نہیں؟ شائستہ لودھی کا سوال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی مشہور مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ شائستہ لودھی نے پاکستانی معاشرے کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ آخر کیوں ہمارے معاشرے میں بڑی عمر کے افراد کی محبت کو بُرا سمجھا جاتا ہے۔

حال ہی میں شائستہ لودھی کا ڈرامہ سیریل سمجھوتہ نشر ہورہا ہے جو کہ دوسری شادی کے موضوع پر مبنی ہے۔ ڈرامے میں شائستہ لودھی نے ایک بڑی عمر کے آدمی کی دوسری بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔

گزشتہ دنوں شائستہ لودھی نے بی بی سی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ڈرامے کی کہانی اور اُس میں اپنے کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی کونسے ڈرامے زیادہ شوق سے دیکھ رہے ہیں؟

ڈرامے کے اسکرپٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کا اسکرپٹ بہت ہی دلچسپ تھا جس کوپڑھنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ کیوں ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ یہی خیال ہوتا ہے کہ ایک عمر کے بعد والدین زندگی خوشیوں سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے بلکہ انھیں اپنے وقت کو گھر میں ہی گزارنا چاہئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں جب ہمارے والدین ایک خاص عمر کو پہنچ جاتے ہیں تو ہم سوچتے ہیں کہ وہ شادی نہیں کر سکتے، ہم اپنے والدین کی شادی کے بارے میں نہیں سوچتے بلکہ اُن کی خوشیوں کو نظر انداز کردیتے ہیں جبکہ ایسا کرنا بالکل غلط ہے ہمیں چاہئیے کہ ہم اپنے بزرگوں کو بتائیں کہ اُن کی زندگی کتنی اہم ہے اور ہمیں انھیں زندگی سے لطف اندوز ہونے کے طریقے بتانے چاہئیں۔

شائستہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سے نوجوان آپس میں محبت کرسکتے ہیں اُسی طرح سے بڑی عمر کے افراد کو بھی محبت کرنے کا پورا پورا حق ہے۔

Related Posts