تباہ کن ماحولیاتی تبدیلیاں بچوں کی صحت پر پوری زندگی اثر انداز رہیں گی۔ماہرین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تباہ کن ماحولیاتی تبدیلیاں بچوں کی صحت پر پوری زندگی اثر انداز رہیں گی۔ماہرین
تباہ کن ماحولیاتی تبدیلیاں بچوں کی صحت پر پوری زندگی اثر انداز رہیں گی۔ماہرین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں رونما ہونے والی تباہ کن ماحولیاتی تبدیلیاں بچوں کی صحت پر پوری زندگی اثر انداز رہتی ہیں اور وہ شعور سنبھالنے کے بعد بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑتیں۔

عالمی سائنسی جریدے لینسٹ کے مطابق گرمی اور سردی کی شدت، خوراک میں کمی اور فضائی و ماحولیاتی آلودگی سے بچے ساری زندگی متعدد پیچیدگیوں کا شکار رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی ”بیٹی“ ایپ کی تیاری کا فیصلہ کر لیا

دنیابھر کے 35 اداروں کی فراہم کردہ معلومات سے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے سائنسی جریدے نے بتایا ہے کہ بچوں میں فضائی آلودگی دمہ اور سانس کی بیماریاں پیدا کرنے کا باعث ہے۔ فیکٹریوں کا دھواں اور ہوا میں موجود آلودہ ذرّات فضائی آلودگی کو پروان چڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ فضائی و آبی آلودگی سمیت ہر قسم کی آلودگی سے نجات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے ایندھن کا استعمال کیا جائے جس سے فضائی آلودگی نہ پھیلتی ہو۔

پٹرول اور گیس سے چلنے والی گاڑیوں کی جگہ الیکٹرک بائیکس اور کاروں کا استعمال فضائی آلودگی کم کرنے کا سبب بنتا ہے، اسی طرح استعمال کے پانی کو صاف ستھرا رکھ کر ہم مختلف پیچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی شہر جالندھر میں فصلیں جلانے کے باعث پاکستان اور بھارت دونوں میں فضائی آلودگی پھیل گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پررواں ماہ  اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے علاقے میں پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب ماحول کو پراگندہ کرنے میں جالندھر کی جلائی گئی فصلوں کا ہاتھ ہے۔

مزید پڑھیں: جالندھر میں فصلیں جلانے سے پاکستان اور بھارت میں فضائی آلودگی ہوئی۔فواد چوہدری

Related Posts