نامزد نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی: صحافی سے میڈیا صنعتکار اور تخت لاہور تک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کیلئے کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کے بعد یہ معاملہ فریقین کی مشترکہ کمیٹی میں گیا، وہاں بھی اتفاق رائے نہ ہوسکا، جس کے بعد قانون کے مطابق الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے فراہم کردہ نام محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔

محسن نقوی کی نامزدگی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد یہ جاننا چاہتی ہے کہ آخر وہ ہیں کون، جن کا نام وفاق کی حکمران جماعت کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کی نگران وزارت کیلئے پیش کیا اور آخر کار ان کے نام کا قرعہ بھی نکل آیا۔

سید محسن رضا نقوی  لاہور میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل ہائی سکول سے حاصل کی ،گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے،اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکا چلے گئے،میامی میں قیام کے دوران امریکی ٹی وی چینل سی این این سے بطور رپورٹر وابستہ ہوگئے،اعلیٰ تعلیم کے بعد پاکستان لوٹے تو سی این این کے ریجنل ہیڈ بنا دیے گئے۔

 پرویز مشرف کے دور میں وار آن ٹیرر کے دوران محسن نقوی نے بطور ریجنل ہیڈ اپنی جان دار رپورٹنگ کے ذریعے  دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔شہید بے نظیر بھٹو کا انٹرویو بھی کیا ۔ایک رپورٹ کے مطابق شہادت سے پہلے شہید بے نظیر بھٹو نے آخری کال بھی انہیں ہی کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:

قرآن کریم کا نسخہ جلانے والا ملعون پالوڈان کون ہے؟

 30 سال کی عمر میں لوکل میڈیا سٹی نیوز نیٹ ورک کی 2009 ءمیں بنیاد رکھی ۔اب 6 نیوز چینلز اور ایک اخبار کے مالک ہیں ۔سیاسی حلقوں میں بھی بہت مقبول  ہیں ۔ملک کی سرکردہ سیاسی شخصیات سے ان کے  مضبوط تعلقات ہیں ۔

 محسن نقوی نے اپنی زندگی میں ہمیشہ مشکل ٹاسک اپنائے  اور ان کو آسانی میں بدل دیا  اور کامیابیاں سمیٹتے چلے گئے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بھی ان ناموں کو بہترین نام قرار دیا ہے، ایک نام الیکشن کمیشن کو بطور نگران وزیر اعلیٰ کے لئے منتخب کرنا ہے اور اس دوڑ میں سید محسن رضا نقوی اس لیے مضبوط امیداوار نظر آتے ہیں۔

Related Posts