دیر بالا، سی ٹی ڈی کوہاٹ سے مقابلے کے دوران ٹی ٹی پی کے 4دہشت گرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیر بالا، سی ٹی ڈی کوہاٹ سے مقابلے کے دوران ٹی ٹی پی کے 4دہشت گرد ہلاک
دیر بالا، سی ٹی ڈی کوہاٹ سے مقابلے کے دوران ٹی ٹی پی کے 4دہشت گرد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: دہشت گردوں نے دیر بالا میں سی ٹی ڈی کوہاٹ پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کوہاٹ کے اہلکاروں پر ہنگو کی تحصیل ٹل اور مضافات میں ایک آپریشن کے بعد واپس جاتے ہوئے جہازو میدان کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان، پنجگور میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 3زخمی

کراچی میں ڈاکے ڈالنے والا گروہ گرفتار، اسلحہ، زیورات اور ہائی روف برآمد

سی ٹی ڈی پشاور کے بیان کے مطابق دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ جواباً سی ٹی ڈی کی جانب سے بھی فائرنگ ہوئی اور دہشت گرد بھاگ نکلے۔ بعد ازاں سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کا انکشاف سامنے آیا جن کی لاشیں تحویل میں لے لی گئیں۔

بیان کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے ہلاک دہشت گردوں صادق اللہ عرف القاعدہ، صمیم سعید عرف استاد، احمد رحیم عرف سعود اور مصطفیٰ خان عرف ملا  کے قبضے سے 4 ایس ایم جی، 16 چارجر، 4 بندولیر اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کے امیر حاتم گروپ سے تھا جو بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی سے متعلق متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ 

 

Related Posts