سی ٹی ڈی کی خضدار اور چکوال میں کارروائیاں، 2دہشت گرد ہلاک، 1 گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی کی خضدار اور چکوال میں کارروائیاں، 2دہشت گرد ہلاک، 1 گرفتار
سی ٹی ڈی کی خضدار اور چکوال میں کارروائیاں، 2دہشت گرد ہلاک، 1 گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چکوال / خضدار: محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خضدار اور چکوال میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 1 کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خضدار کے علاقے سارونہ میں سرچ آپریشن کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، کورنگی میں فائرنگ کے باعث نوجوان زخمی ہوگیا

اسکول واش رومز میں خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ سندھ حکومت  کو پیش

سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے مابین مقابلہ ہوا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ لاشیں ہستپال منتقل کردی گئیں۔

پنجاب کے شہر چکوال میں بھی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق القاعدہ برصغیر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے 14 آر پی جی اور 2بزوکا لانچز برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

Related Posts