جس کے نام کے ساتھ شریف ہےوہ بدل لیں ورنہ نیب گرفتارکرلےگی ،مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Aurangzeb is criticizing Prime Minister Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  جس کے شناختی کارڈ پر نام کے ساتھ شریف لگتا ہے وہ ختم کروالیں ورنہ نیب گرفتارکرلےگی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  نیب کے بس میں ہو تو میاں شریف مرحوم کو بھی مقدمے میں شامل کر لے، آج عدالت میں لکھا گیا کہ جس کمپنی کا الزام مریم نوازپر لگایا گیا وہ ان کے بالغ ہونے سے پہلے کی بنی ہے۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نالائق اور نااہل وزیراعظم پاکستان پر حکومت کر رہا ہے،  کوئی سوال کرے کہ مہنگائی کی شرح کیوں بڑھی، کوئی سوال کرے کہ پاکستان کا اتنا برا حال کیوں ہے تو اس کو جیل میں ڈال دو، پنجاب میں بھی نالائق وزیراعلیٰ تعینات ہے، یہ نااہل ڈینگی پر بھی قابو نہیں کر سکے، ڈینگی  ہیلپ لائن 6 سال سے شہباز شریف  نےبنائی ہوئی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر بھی شدید تنقید کی اور بنی گالہ کوفنی گالہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ میں پاکستانیوں سے کہوں گی کہ جس کے ساتھ شناختی کارڈ پر نام شریف لگتا ہے وہ ختم کروا لیں کیوں کہ یہ نیب صرف نواز شریف کا احتساب کر رہی ہےجس کے تمام احکامات بنی گالا سے آتے ہیں اور یہ بنی گالا نہیں فنی گالا ہے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا عمران خان کو تمام نا اہلیوں کا جواب دینا ہو گا، ہم پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اب ڈیل عمران خان مانگے گا اور عمران خان آج کل جو بیان دے رہے ہیں وہ بھی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے لیکن ہم عمران کو غدار نہیں کہیں گے۔

Related Posts