دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 11 کروڑ 77 لاکھ افراد متاثر، 26 لاکھ 12ہزارہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے
دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 11کروڑ 77لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 26لاکھ 12ہزار سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 11کروڑ77 لاکھ 47ہزار 164افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 26 لاکھ 12ہزار66 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے89ہزار728فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17لاکھ 11ہزار858 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 9 کروڑ 34لاکھ 23ہزار240افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 16 لاکھ 22ہزار130 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 93 ہزار 453 افراد متاثر ہوئے جبکہ 13 ہزار 281 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 54 مزید پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔ 1 ہزار 644 افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ 

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس سے 5 لاکھ 93ہزار افراد متاثر، 13 ہزار 281 جاں بحق

Related Posts