پاکستان میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ 93ہزار افراد متاثر، 13 ہزار 281 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 93 ہزار 453 افراد متاثر ہوئے جبکہ 13 ہزار 281 شہری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 54 مزید پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔ 1 ہزار 644 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31ہزار 786ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 92لاکھ 78ہزار 613ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 3 ہزار 365افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 63ہزار 823ہو گئی۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار349 رہ گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 59ہزار956افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 78ہزار648 جبکہ خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 167افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار121، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959،اسلام آباد میں 45ہزار 976جبکہ آزاد کشمیر میں 10ہزار 626افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 600افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 436، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 118، بلوچستان میں 201، اسلام آباد میں  511، آزاد کشمیر میں 313جبکہ گلگت بلتستان میں 102 افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن 10 مارچ سے شروع