بھارت میں کورونا کا بحران، ٹوئنکل کھنہ کا100 آکسیجن سلنڈر تقسیم کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 crisis: Twinkle Khanna decides to distribute 100 oxygen cylinders

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت میں کورونا بحران کے دوران آکسیجن کے بحران میں فنکاربھی انتظامیہ کی مدد کیلئے سامنے آگئے، سلمان خان کے بعد اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے 100 آکسیجن سلنڈر تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئنکل کھنہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ 100 آکسیجن سلنڈرزتقسیم کرنے میں مدد فراہم کریں گی،اس سے قبل ان کے شوہراداکار اکشے کمار نے کرکٹر گوتم گمبھیر کی غیر سرکاری تنظیم کو کورونا سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے ایک کروڑ روئے کی رقم دینے کا وعدہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: طوبیٰ میری واحد اہلیہ ہیں۔عامر لیاقت نے تیسری بیوی کے دعوے پرچپ کا روزہ توڑ دیا

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، کورونا کے مزید 3 لاکھ 52 ہزار مریض سامنے آ گئے۔مجموعی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہو گئی۔

بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان فیصلہ کرلیا ہے، دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔

برطانوی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسوں کی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مزید 2 ہزار 688 افراد جان سے گئے۔

Related Posts