طوبیٰ میری واحد اہلیہ ہیں۔عامر لیاقت نے تیسری بیوی کے دعوے پرچپ کا روزہ توڑ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طوبیٰ میری واحد اہلیہ ہیں۔عامر لیاقت نے تیسری بیوی کے دعوے پرچپ کا روزہ توڑ دیا
طوبیٰ میری واحد اہلیہ ہیں۔عامر لیاقت نے تیسری بیوی کے دعوے پرچپ کا روزہ توڑ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے تیسری بیوی کے دعوے پر چپ کا روزہ توڑتے ہوئے کہا ہے کہ طوبیٰ میری واحد اہلیہ ہیں۔ میں نے کوئی تیسری شادی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے اسکینڈلز کیلئے مشہور عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص باتونی خواتین سے نفرت کرتا ہے لیکن کوئی گونگی بہری خاتون سے شادی کرنا پسند نہیں کرتا۔

میزبان و اداکار عامر لیاقت حسین نے کہا کہ لوگ بہت زیادہ گفتگو کے عادی ہوتے ہیں، جیسا کہ آپ سب ہیں اور آپ کے مطابق میں نے دوسری، تیسری اور بہت بار شادیاں کیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے صرف طوبیٰ سے شادی کی اور وہ میری واحد اہلیہ ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل معروف میزبان عامر لیاقت ناگن ڈانس کے بعد ایک بارپھر خبروں کی زینت بن گئے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ہانیہ خان نے عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کردیا۔ 

پاکستانی اداکارہ ہانیہ خان نے رکنِ قومی اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کرتے ہوئے طوبیٰ عامر پر کالے جادو کا بھی الزام لگادیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور عامر لیاقت حسین پر شدید تنقید ہوئی۔

مزید پڑھیں: ہانیہ کے عامرلیاقت سے تعلقات سامنے آگئے، تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ

Related Posts