عدالت نے ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنیکی مشروط اجازت دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس سے مماثلت کی بناء پر پیمرا کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق موٹروے ریپ کیس کی متاثرہ خاتون کی جانب سے نشر کیے جانے والے اس ڈرامہ سیریل کے خلاف سوالات اٹھائے جانے کے بعد پیمرا نے پابندی عائد کردی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےاپنے فیصلے میں کہا کہ ڈرامے کی پانچویں قسط میں اگر ریپ سین ہے تو پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اسے دوبارہ نشر نہ کرنے کا بیان حلفی دیں گے۔ عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے ڈرامہ نشر کرنے سے روکنے کا پیمرا کا 30 اگست کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر2020 کو پیش آنے والے اس واقعے میں لاہور کے قریب موٹر وے پررات کے وقت دو افراد نے لوٹ مار کے بعد گاڑی چلانے والی خاتون کا ریپ اس کے بچوں کے سامنے کیا تھا۔

اگست کے اختتام پراپنی ایکس پوسٹ میں یہ معاملہ اٹھانے والی ٹی وی اینکر نے بتایا تھا کہ ریپ کیس کی متاثرہ خاتون نے انہیں فون کیا ہے اور وہ ڈرامہ ’حادثہ‘ دیکھ رک شدید کرب سے گزررہی ہیں۔

اینکر نے ناظرین سے کہا تھا کہ وہ بغیر اجازت یہ ڈرامہ بنانے پر اسے پیمرامیں رپورٹ کریں تاکہ اس پر پابندی عائد کی جائے۔

Related Posts