ترقی پذیر ممالک میں کورونا کے اثرات تشویشناک ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترقی پذیر ممالک میں کورونا کے اثرات تشویشناک ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان
ترقی پذیر ممالک میں کورونا کے اثرات تشویشناک ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں کورونا وائرس کے اثرات تشویشناک ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرونا کے چیلنج نے بالخصوص ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاش اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دنیا سے قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے۔

کورونا وائرس کے چیلنج کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں کرونا کے سماجی اور معاشی اثرات زیادہ گھمبیر ہو سکتے ہیں۔

وزیرِاعظم کی معاونِ خصوسی نے کہا کہ کورونا وائرس جیسے بحران سے نمبردآزما ہونے کیلئے ایک مؤثر عالمی ردِعمل وقت کا اہم تقاضا ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کوانسانی حقوق کے آفاقی منشورپر کاربندرہنا ہوگا جبکہ تیسری دنیا کے عوام کو بھوک اور افلاس سے بچانا بے حد ضروری ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کو تیسری دنیا کے عوام کوبھوک اورافلاس سے بچانے کیلئے وسائل کی فراہمی اورریلیف کالائحہ عمل مرتب کرنے میں قائدانہ کرداراداکرنا ہو گا۔

Related Posts