پاکستان میں کورونا وائرس سے57 ہزار 705 افراد متاثر، 1 ہزار 197 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے57 ہزار 705 افراد متاثر، 1 ہزار 197 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے57 ہزار 705 افراد متاثر، 1 ہزار 197 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 57 ہزار 705افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 197ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1 ہزار 356نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 57ہزار705ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک4 لاکھ90 ہزار 908 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد7ہزار252ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے20ہزار654، سندھ میں 22ہزار 934، خیبرپختونخواہ میں 8ہزار 80، بلوچستان میں3 ہزار468، آزاد کشمیر میں 211، گلگت بلتستان میں630جبکہ اسلام آباد میں 1 ہزار 728 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر38ہزار 194فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ18ہزار 314 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور سندھ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 408 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں369 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث352، گلگت بلتستان میں 8، اسلام آباد میں17 جبکہ بلوچستان میں 41 افراد جاں بحق ہوئے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخواہ  کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد چیف سیکریٹری 14 دن کے لئے قرنطینہ میں چلے گئے۔

خیبر پختونخواہ کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا ، گزشتہ روز آنیوالی رپورٹس میں ڈاکٹر کاظم نیاز کے کورونا وائرس میں مبتلاہونے کی تصدیق ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیازبھی کورونا وائرس کا شکار

Related Posts