پاکستان میں کورونا وائرس 17 مزید زندگیاں نگل گیا، 6 ہزار 129 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس 17 مزید زندگیاں نگل گیا، 6 ہزار 129 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس 17 مزید زندگیاں نگل گیا، 6 ہزار 129 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 17 مزید افراد جاں بحق ہو گئے جس سے وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 129 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 730 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک21 لاکھ 86ہزار 442ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد20 ہزار 631ہے۔

پاکستان پر کورونا وائرس کی گرفت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمزور ہوتی نظر آتی ہے جبکہ وائرس کے باعث  785 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ24ہزار556، پنجاب میں 94ہزار 715، خیبرپختونخوا میں 34ہزار859، بلوچستان میں 11ہزار 956، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 157، گلگت بلتستان میں2 ہزار 382جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 296 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 290افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 177افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار235،آزاد کشمیر میں 59، گلگت بلتستان میں 58، اسلام آباد میں 172 جبکہ بلوچستان میں 138 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا پر این سی او سی کے انتباہ کو سنجیدہ لیا جائے

Related Posts