کورونا ملک میں 78 زندگیاں نگل گیا، وباء سے مزید 4757شہری متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود کورونا کی وباء پاکستانیوں زندگیوں کی دشمن بن گئی، مزید78 شہری موت کی وادی میں اتر گئے، وائرس نے 4757لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 78 افراد وباء کا شکار ہونے کی وجہ سے چل بسےجبکہ 24 گھنٹے کے دوران 43 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کے مزید 4 ہزار 757 کیس رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہوگئی۔

کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 3 ہزار 126 ہوگئی، کورونا سے متاثر 3 ہزار 197 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب 2 لاکھ 20 ہزار 392، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 433 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:کورونا کی بگڑی ہوئی صورتحال، رائیونڈ کا سالانہ تبلیغی اجتماع منسوخ کردیا گیا

خیبرپختونخوا 87 ہزار 55، بلوچستان میں 19 ہزار 557 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 57 ہزار 833، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 24 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.16 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران کیسز اور ہلاکتوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن لگادیا ہے لیکن اس کے باوجود کیسز کی تعداد میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Related Posts