کورونا کیسز میں تیزی، مزید 1376 افراد متاثر، 30 متاثرین لقمہ اجل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ،ملک میں مزید 1ہزار376 نئے کیسز رپورٹ، 30 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 35 ہزار 745 کورونا ٹیسٹ کیے گئےاورکورونا کے مزید ایک ہزار376 کیس رپورٹ ہوئے۔

ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 30 اموات، ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 923 ہوگئی جبکہ ملک بھرمیں کورونا سے متاثر 3 لاکھ 17 ہزار 86 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور کورونا سے متاثر 830 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب ایک لاکھ 5 ہزار 856،سندھ ایک لاکھ 48 ہزار 343 ، خیبرپختونخوا 40 ہزار 148،بلوچستان میں 16 ہزار 33 ،اسلام آباد 20 ہزار 967،گلگت بلتستان میں 4 ہزار 332 اورآزاد کشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 4 ہزار 572 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں : کورونا وائرس پھر پھیل رہا ہے، بے احتیاطی کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں،حنید لاکھانی

ملک بھرمیں اب تک 46 لاکھ 9 ہزار 513 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہوگئی۔

Related Posts