کشمیر میں بد ترین کرفیو کا 225واں روز: کورونا وائرس سے 5 لوگ متاثر ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر میں بد ترین کرفیو کا 225واں روز: کورونا وائرس سے 5 لوگ متاثر ہو گئے
کشمیر میں بد ترین کرفیو کا 225واں روز: کورونا وائرس سے 5 لوگ متاثر ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر:  مقبوضہ جموں و کشمیر  میں تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کا آج 225واں روز ہے جس کے دوران بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی آفت بھی مقبوضہ وادی میں داخل ہو گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کورونا وائرس خطرے کے پیش نظر کشمیر کے 104 افراد کے نمونوں کو ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 5 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تسدیق ہوئی۔

اب تک 12 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج نہیں آئے جس سے وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 5 میں سے 3 افراد لدّاخ جبکہ 2 جموں کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشنز، پکڑ دھکڑ اور ظلم و تشدد بھی جاری ہے جبکہ اس دوران مواصلاتی نظام، ٹرانسپورٹ، ٹیلیفون، انٹرنیٹ اور  دیگر ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد ہے۔

سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں پر گولیاں برسانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے اب تک متعدد نوجوان کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

وادئ کشمیر میں خوراک، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے جس کے نتیجے میں قحط کی سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غاصب بھارت نے بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں ، بچوں، بوڑھوں اور خواتین پر ظلم و تشدد کیا ہے۔ بڑی تعداد میں حریت پسند رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاست دانوں کو بھی قیدو بند کی صعوبتوں کا سامنا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے فائرنگ کرکے 4نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  گزشتہ روز ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید دیا

Related Posts