مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید دیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کردی‘فائرنگ کرکے 4نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے‘کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت طارق احمد کے نام سے ہوگئی ہے‘بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن شروع کیا، پھر اسی دوران گھر گھر چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی جب کہ گھر گھر تلاشی کی آڑ میں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے اور مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی نہیں بخشا جارہا‘ بدترین تشدد کیا جاتا ہے‘ جبکہ عالمی دنیا نے اس تمام صورتحال پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

Related Posts