سینیٹر رحمان ملک نے کورونا وائرس کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹر رحمان ملک نے کورونا وائرس کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا
سینیٹر رحمان ملک نے کورونا وائرس کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امورِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کورونا وائرس کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے  کہ حکومت اس کے خلاف فوری اقدامات کرے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام پر کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں جاوید عباسی، طاہر بزنجو، ڈاکٹر وسیم شہزاد سمیت دیگر سینیٹرز نے شرکت کی۔

وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی بھی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے سربراہ میجر جنرل عامر اکرام، سیکریٹری داخلہ، ہیلتھ اور دیگر بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

اجلاس کے دوران کورونا وائرس کی پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سینیٹررحمان ملک نے حکومت کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کورونا وائرس کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی اپیل کرتا ہوں۔حکومت ملک میں داخلے کے تمام راستوں پر ایمرجنسی نافذ کرے۔ 

چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں داخل ہونے والے تمام افراد کی سکریننگ کا عمل شروع کیا جائے۔کسی بھی ملکی و غیرملکی کو بغیر سکرینگ کے ملک میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ 

ایران اور چائینہ سے آئے ہوئے افراد سے سینیٹر رحمان ملک نے اپیل کی کہ ہسپتالوں سے اپنا معائنہ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد ایران اور چین سے قریب ماضی میں آئے ہیں فوری طور پر اپنے ٹیسٹ کروائیں۔ 

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ یہ ایک تشویشناک قومی مسئلہ ہے اور ہم سب کو سیاست سے بالاتر یکجا ہوکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ایک قومی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایران و چین سے آئے ہوئے افراد کی فہرست بنائے۔

رحمان ملک نے کہا کہ ایران و چین سے آنے والوں کا طبی معائنہ کروایا جائے۔ بتایا جائے کہ  ایف آئی اے نے وزارت صحت کیساتھ ملکر ایئرپورٹ اور داخلی راستوں  پر کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  راولپنڈی، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سرجیکل ماسک نایاب ہو گئے، ماسک کی قیمت 5سے 10گنا زیادہ کردی گئی ہے۔

 کورونا وائرس کے 2 مریضوں کی تشخیص ہونے کی خبر کے ساتھ ہی راولپنڈی اسلام آباد میں سرجیکل ماسک کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جس سے ڈرگ مافیا نے منافع خوری کا راستہ نکال لیا۔

مزید پڑھیں: مختلف شہروں میں سرجیکل ماسک نایاب ہو گئے

Related Posts