کورونا وائرس کا خطرہ: ملک کے مختلف شہروں میں سرجیکل ماسک نایاب ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کا خطرہ: ملک کے مختلف شہروں میں سرجیکل ماسک نایاب ہو گئے
کورونا وائرس کا خطرہ: ملک کے مختلف شہروں میں سرجیکل ماسک نایاب ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 راولپنڈی اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سرجیکل ماسک نایاب ہو گئے، ماسک کی قیمت 5سے 10گنا زیادہ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 2 مریضوں کی تشخیص ہونے کی خبر کے ساتھ ہی راولپنڈی اسلام آباد میں سرجیکل ماسک کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جس سے ڈرگ مافیا نے منافع خوری کا راستہ نکال لیا۔

مارکیٹ میں موجود ڈرگ مافیا نے ماسک خرید کر ذخیرہ کر لیے اور سرجیکل ماسک مارکیٹ سے غائب کردئیے گئے۔ ماسک کا جو ڈبہ 120 روپے کا تھا، وہ 500 روپے میں بھی مشکل سے دستیاب ہے۔

قیمت بڑھانے کے باوجود جڑواں شہروں کے تمام میڈیکل اسٹورز پر سرجیکل ماسک نایاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سرجیکل ماسک پہننا ضروری ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں سرجیکل ماسک کا ڈبہ 500 سے 1000 روپے میں بھی دستیاب نہیں۔ شہریوں کو سرجیکل ماسک کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

عوام  کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حکومت کو بھرپور کارروائی کرنی چاہئے تاکہ کورونا وائرس جیسی مصیبت کا سامنا مل کر کیا جاسکے۔

شہریوں کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کو کورونا وائرس جیسی آفت آنے کے باوجود صورتحال کا کوئی احساس نہیں ہے اور وہ ناجائز منافع خوری سے عوام کو مہنگائی کے طوفان میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک میں طلب بڑھنے کے پیش نظر ریگولیٹری اتھارٹی نے ماسک کی برآمد پر پابندی لگائی تو ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں 50 ماسک کا پیکٹ 200 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔

سترہ روز قبل کورونا وائرس پاکستان میں داخل نہ ہونے کے باوجود کراچی کی ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں 50 ماسک کا پیکٹ 200 روپے مہنگاہوگیا۔ 80روپے میں ملنے والا پیکٹ 280 میں بکنے لگا۔

  مزید پڑھیں: کوروناوائرس :کراچی میں سرجیکل ماسک کی قیمت بڑھ گئی

Related Posts