کورونا مزید 69 زندگیاں نگل گیا، 3909 شہری وباء سے متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims 69 more lives in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری، وباء نے مزید 69 افراد کی زندگیاں نگل کر3909 شہریوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹےکےدوران 62 ہزار 918 کوروناٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 3909 شہریوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ ملک میں کوروناکے مثبت کیسزکی شرح 6اعشاریہ 21 فیصدرہی۔

 

ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید69 اموات کے بعدکوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 25 ہزار 604 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا کراچی میں پیر سے اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش کراچی میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بدستور بلند ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے ترجمان کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ کراچی میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران کراچی میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 867 ٹیسٹ کیئے گئے، جن کے نتیجے میں 828 کیسز مثبت آئے۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts