مسلسل شکایات پر نرسنگ بورڈ کی کنٹرولر خیرالنساء فارغ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

محکمہ صحت سندھ نے متعدد شکایات پر کنٹرولر نرسنگ امتحانی بورڈ کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اس سلسلے میں سیکر یٹری صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے پیر کو اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مختلف فورمز سے مسلسل شکایات پر کلینکل لیکچرر خیر النساء کو فوری محکمہ صحت رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے جاتے ہیں۔

دوسری جانب کلینیکل لیکچرر روبینہ شر کوسندھ نرسنگ امتحانی بورڈ کا نیا کنٹرولر تعینات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ خیر النساء کورواں سال اختیارات سے تجاوز پر 2بار شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ گزشتہ سال بھی اختیارات سے تجاوز پر ان سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔

Related Posts