پاک بحریہ کے کموڈور راجہ رب نواز کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Commodore Raja Rab Nawaz Promotion as Rear Admiral

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاک بحریہ کے کموڈور راجہ رب نواز کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل راجہ رب نواز نے 1991 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

رایڈمرل راجہ رب نواز پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

مزید پڑھیں:پاک بحریہ کے کموڈور طارق علی کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

ریئرایڈمرل راجہ رب نواز پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ریئرایڈمرل راجہ رب نواز برطانیہ میں پاکستان کے دفاعی اور نیول ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

Related Posts