کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں گیس بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے، سی این جی اسٹیشنز منگل کوشیڈول سے ہٹ کر بند کردیئے گئے۔
کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کومسلسل بندش کا سامناہے منگل کوبھی سی این جی اسٹیشنز شیڈول سے ہٹ کر بند کردیئے گئے،گزشتہ15 دنوں میں سی این جی اسٹیشنز مجموعی طور پر صرف 4 دن کھلے ہیں۔
ذرائع کے مطابق4 دن کے دوران گیس کے کم دبائو پر بیش تر اسٹیشن بند کر دیئے گئے ، سی این جی ایسوسی ایشن نے اپنے ردعمل میں کہاکہ حکومت عوام کے دیرینہ مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔
دوسری طرف سائٹ، ناظم آباد، نارتھ کراچی، بفرزون، لانڈھی، کورنگی اور دیگر علاقوں گیس کا دبائو نہایت کم ہو گیا ہے، کراچی کے پانچوں صنعتی زونز گیس کی لوڈ شڈنگ سے شدید متاثر ہو چکے ہیں اور پیداوار بند ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں:گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سی این جی سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا