کراچی میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، ہمیں احتیاط کرنا ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus Outbreak: Sindh CM demands SOPs for Eid

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ میں آج سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جس میں زیادہ تعداد کراچی کی ہے، یہ پریشانی کی بات ہے اور اس لاک ڈاؤن کی چھتری کو ہر صورت سنبھالنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج 320 نئے کیسز آئے ہیں، اس سے پورے ملک میں دس ہزار کیسز ہو گئے ہیں۔

آج مریضوں کی تعداد 3373 ہوگئی ہے، 320 کیسز میں 12 کیسز تبلیغی جماعت کے باقی 308 مقامی ٹرانسمیشن کے ہیں، مقامی منتقلی 15.2 فیصد ہوگئی ہے جس کیلئے ہم سب کو اپنی آنکھیں کھولنی ہوگی۔

آج مزید 3 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے ، کراچی جنوبی میں کورونا کے مزید 79 کیسز کے اضافے کے ساتھ کُل تعداد 578 ہوگئے ہے۔

کراچی شرقی میں 468 کیسز ہیں جن میں 20 تبلیغی جماعت کے ہیں، کراچی شرقی میں نئے 42 کیسز سامنے آئے ہیں اس طرح مقامی منتقلی کے 448 کیسز ہوگئے۔

کراچی غربی میں 259 کیسز ہیں جس میں ایک تبلیغی جماعت کا ہے، کراچی غربی میں آج 48 نئے کیسز آنے کے بعد مقامی منتقلی کے 258 کیسز ہوگئے۔

کورنگی میں آج 16 نئے کیسز آنے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 179 ہوگئی ہے، ملیر میں155 کیسز ہیں جس میں 8 تبلیغی جماعت کے ہیں ۔

آج ملیر میں 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اس طرح مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 147 ہوگئی، حیدرآباد میں 229 کیسز ہیں جس میں 158 تبلیغی جماعت کے ہیں۔

آج 19 نئے کیسز آنے کے بعد حیدرآباد میں مقامی منتقلی کے 71 کیسز ہوگئے، لاڑکانہ میں 65 کُل کیسز ہیں، جن میں 42 زائرین ہیں، لاڑکانہ میں مقامی منتقلی کے 23 کیسز ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر میں 347 کیسز ہیں، جس میں ایران سے آئے ہوئے زائرین کی تعداد 237 ہے، سکھر میں تبلیغی جماعت کے 76 کیسز ہیں، سکھر میں بھی مقامی منتقلی کے 7 کیسز ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی گنجان آبادیوں میں مقامی منتقلی کے کیسز بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں، ہمیں احتیاط کرنا ہوگی، لاک ڈائون میں نرمی کی صورت میں بھی عوام کو یہ چھتری اٹھائے رکھنی ہوگی۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن میں نرمی کہیں پچھتاوے کا سبب نہ بن جائے

چھتری کے بغیر بارش یں باہر نکلنے سے جس طرح بھیگ جاتے ہیں اسی طرح گھروں میں رہتے ہوئے کورونا سے بچ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں آپ سے التجا کروں گا کہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس احتیاط میں ہماری اپنی، ہمارے پیاروں اور ہمارے شہریوں کی زندگی سمائی ہوئی ہے، آپ کی احتیاط ملک کو اس مرض سے نجات دلائی گی۔

Related Posts