وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا
وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ  آج شہرِ قائد کے علاقے بلدیہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ برس کراچی کے علاقے بلدیہ سے پولیو کے کیسز ظاہر ہوئے تھے جس کے خلاف آگہی پیدا کرنے کے لیے پولیو مہم کا آغاز بلدیہ سے کیا گیا۔

بلدیہ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا استقبال وزیرِ صحت، سیکریٹری صحت اور کمشنر کراچی نے کیا جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ بچوں کو تحائف بھی دئیے۔ ایک بچے کی ناک پر بڑا سا دانہ دیکھ کر وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری سندھ کو بچے کے علاج کی ہدایت کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ میں تیسرے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد  ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 8 ہوگئی۔کشمور کی یو سی جمال میں 3سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں سال 2020 میں تیسرے پولیو کیس کی تصدیق 

Related Posts