کورونا: وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زائرین کو ایک مہینے کا راشن گھر پر پہنچانے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا: وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زائرین کو ایک مہینے کا راشن گھر پر پہنچانے کی ہدایت
کورونا: وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زائرین کو ایک مہینے کا راشن گھر پر پہنچانے کی ہدایت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کورونا وائرس خدشات کے پیشِ نظر ایران سے آنے والے زائرین کو ایک مہینے کا راشن گھر پر پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

شہرِ قائد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سکھر قرنطینہ مرکز کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری صحت، ایم بی دھاریجو اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر لیبر کالونی میں موجود زائرین کو مکمل سہولیات دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لیبر کالونی سکھر کا ایک بلاک اسپتال میں منتقل کرنے کی ہدایت بھی دے دی۔ 

اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ نے  ایم ایس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، فارمیسی، وینٹیلیٹر، آکسیجن اور دیگر ضروری اشیاء کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

اس دوران نئے اسپتال کیلئے آلات خریدنے اور  کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی نئی کٹس خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ سکھر میں کورونا کے ٹیسٹ جاری رہیں گے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے زائرین کا پتہ شیئر کر کے انکو راشن پہنچانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکریٹری کو ہدایت دی گئی  کہ  جو فنڈز چاہئیں  مہیا کریں۔

ذخیرہ اندوزی کی بیخ کنی کے حوالے سے ڈی سیز اور ایس ایس پیز کو ذخیرہ اندوزی، مہنگی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار دیا گیا۔ دیہی علاقوں میں صابن خرید کر عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔ 

کورونا وائرس پر تمام ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی گئی کہ عوام کو احتیاطی تدابیر کرنے کے حوالے سے آگاہ کرتے رہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے  صوبہ بھر میں تمام نئے تعمیر شدہ اسپتالوں کو ایک مہینے کے اندر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ 

اس کے ساتھ ساتھ  سکھر لیبر کالونی ماڈل کی طرح کوٹڑی، نوری آباد اور حیدرآباد میں اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ان خالی لیبر فلیٹس میں آئیسولیشن وارڈز، نامل وارڈز، زائرین کی رہائش کی تمام سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فیصلہ کیا کہ آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیا گیا۔ 

وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 نکاتی ایجنڈے پر ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان اپنے آفس سے کریں گے جبکہ وفاقی وزراء اور کابینہ اراکین اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ

Related Posts