کورونا وائرس: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس کے دوران ملک کی سیاسی و قومی صورتحال سے متعلق 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس کے دوران ملک کی سیاسی و قومی صورتحال سے متعلق 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیا گیا۔ 

وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 نکاتی ایجنڈے پر ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان اپنے آفس سے کریں گے جبکہ وفاقی وزراء اور کابینہ اراکین اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

دو نکاتی ایجنڈے کے تحت بجٹ اسٹرٹیجی پیپر اور ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ وزارتِ توانائی کابینہ اراکین کو اہم معاملات پر بریفنگ دے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ عوام کو مہنگائی سے بچانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی جس کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اور ذخیرہ اندوزی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ اراکین اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کورونا وائرس کے حوالے سے صوبوں کی باہمی کو آرڈی نیشن اور دیگر اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ 

حکومت کورونا وائرس کے ستائے ہوئے عوام کے لیے ماسک اور سینیٹائرزز سستے کرنا چاہتی ہے جس کے لیے ان اشیاء کی مصنوعی قلت کے خلاف ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

Related Posts