لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پروٹوکول کے بغیر بارش کے بعد صورتحال جاننے کیلئے باہر آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پروٹوکول کے بغیر بارش کے بعد صورتحال جاننے کیلئے باہر آگئے
لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پروٹوکول کے بغیر بارش کے بعد صورتحال جاننے کیلئے باہر آگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے  بارش کے بعد سڑکوں اور گلیوں کی صورتحال جاننے کیلئے بغیر کسی بھاری بھرکم پروٹوکول کے باہر آ کر شہر کے  مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق داتا کی نگری لاہور میں صبح کے وقت موسلادھار بارش ہوئی  جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار بغیر سیکورٹی اور پروٹوکول کا لحاظ کیے، اچانک شہر کے دورے پر نکل آئے اور بعض علاقوں میں جگہ جگہ کھڑے ہوئے پانی پر برہمی کا اظہاربھی کیا۔

پانی کی نکاسی کیلئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے انتظامی افسران اور واسا  کو موقعے پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام دستیاب ذرائع کو عمل میں لاتے ہوئے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے اور تمام افسران پانی کی نکاسی کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جب تک سڑکوں اور گلیوں سے پانی کی نکاسی مکمل نہ ہوجائے، وہیں موجود رہیں جبکہ ٹریفک پولیس کو بارش کے دوران مستعدی سے کام کرنا چاہئے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کیلئے صوبائی حکومت بہترین انتظامات کر رہی ہے تاکہ وہ بارش کے دوران مشکلات کا شکار نہ ہوں جو مون سون کے دوران انہیں پیش آسکتی ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومتِ پنجاب ایک 11 کلومیٹر طویل ڈرین کی تعمیر شروع کرچکی ہے جس سے شہریوں تک پانی کی رسائی ممکن بنائی جائے گی جبکہ مال روڈ لاہور پر واقع نیلا گنبد کے علاقے میں ڈرین کراسنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئےخود نگرانی کر رہا ہوں،عثمان بزدار

Related Posts