ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے انتظامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں،عثمان بزدار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار مقرر کردی
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار مقرر کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سے مختلف شہروں کے دور وں کا آغازکر دیا ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار اس سلسلے میں آج خانکی ہیڈ ورکس گئے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خانکی ہیڈ ورکس کا معائنہ کیااور ہیڈ ورکس کے مختلف حصے دیکھے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے خانکی ہیڈ ورکس پر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیااورخانکی ہیڈورکس پر پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ کو خانکی ہیڈ ورکس اور پنجاب کے دیگر دریاؤں میں پانی کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ متعلقہ محکموں اور اداروں کو سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

جہلم، چناب اور سندھ کے دریاؤں میں پانی کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے-ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے انتظامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں – پنجاب کے دیگرہیڈورکس کا بھی دورہ کروں گا-خانکی ہیڈ ورکس 1892ء میں تعمیر کیا گیا-ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے دریائے چناب پر نیا خانکی بیراج تعمیرکیا گیا ہے۔

خانکی بیراج کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر 21 ارب 30 کروڑ روپے لاگت آئی ہے -نیا خانکی بیراج تعمیر ہونے سے لوئر چناب کینال میں 12 ماہ 11500 کیوسک تک پانی کا بہاؤیقینی بنایا جا سکے گا-4680 کلومیٹر طویل نہری نظام کے 2925 چینلزکو بلا تعطل پانی مہیا ہو سکے گا۔

پنجاب کے 8 اضلاع گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، جھنگ، چنیوٹ،فیصل آباداور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 3.301 ملین ایکڑاراضی کو سیراب کیا جا سکے گا-خانکی بیراج کی اپ گریڈیشن سے 6 لاکھ سے زائد کاشتکارفیملیز کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے بعد بیراج سے 8 لاکھ کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش بڑھ کر 11 لاکھ کیوسک ہو گئی ہے -خانکی بیراج کی اپ گریڈیشن زرعی خوشحالی اور سرسبزپنجاب کی بنیاد ثابت ہو گا، زراعت کی ترقی و خوشحالی ہماری ترجیح ہے -سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے اپ گریڈیشن اہم سنگ میل ثابت ہو گی – وزیر اعلی عثمان بزدار کو سیکرٹری آبپاشی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر آباد سے خانکی بیراج تک27 کلومیٹر طویل سڑک بھی تعمیر کی گئی ہے۔

Related Posts