وفاقی حکومت ہر سطح پر ناکام ،اتحادی بھی ناراض ،مدت پوری نہیں کریگی، مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus claims 20 more lives, infects 1,569 in Sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حیدرآباد : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے، حکومت کے اتحادی بھی ناراض ہیں جبکہ حکومت کے اپنے ممبران بھی وزیراعظم عمران خان کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں اور لگتا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔

اتوار کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے حلقہ انتخاب سہون کے مختلف علاقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں اور ان کے رشتہ داروں کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

بھان سعید آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال پر وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت بری طرح ناکا م ہو چکی ہے اور وزیراعظم نے آٹے اور چینی کے بحران میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری طبیعت کی ناسازی کے باوجود ملکی سیاست پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے سیاسی فہم اور تجربے سے پوری پارٹی فائدہ اٹھاتی ہے لیکن میڈیکل ایشوز کی وجہ سے وہ باہر نہیں نکل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی صرف اور صرف جمہوری اور آئینی طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے، ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بھینس اور بکریوں کے ذریعے غربت ختم کرنے کا پروگرام دیا ہے کیا اس سے غربت ختم ہوگی۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور آئی جی کلیم امام آمنے سامنے

انہوں نے کہا کہ ان اسکیموں سے نا عوام کو فائدہ پہنچا ہے اور نہ پہنچے گا اس حکومت میں اہلیت ہی نہیں کہ غریبوں کیلئے کچھ کر سکے، بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مردم شماری اور حد بندی کے ایشوز چل رہے ہیں ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک بحران میں ہے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اس وقت اپوزیشن لیڈرکا ملک میں ہونا ضروری ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر ہیں اور وہ اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

Related Posts