کراچی صفائی مہم: حبیب بینک اور کے الیکٹرک کی طرف سے سات کروڑ کا مجموعی تعاون

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے الیکٹرک اور حبیب بینک مدد
حبیب بینک اور کے الیکٹرک کا سات کروڑ کا مجموعی تعاون۔ کراچی صفائی مہم کے لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی وزیر برائے ساحلی امور علی حیدر زیدی کی کراچی صفائی مہم میں حبیب بینک اور کے الیکٹرک نے بالترتیب پانچ کروڑ اور 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

حبیب بینک لمیٹڈ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ کراچی صفائی مہم میں تعاون کے لیے ہم پانچ کروڑ کی مالی مدد کریں گے جو معاشرے کی خدمت کے لیے ہے۔

 

کے الیکٹرک کی طرف سے بھی یہ اعلان سامنے آیا کہ کراچی کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے ہم نے کراچی صفائی مہم میں دو کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ 

Related Posts