امریکا کی چین کو کورونا وائرس پھیلانے پر سخت نتائج کی دھمکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

China could face consequences if knowingly responsible for virus: Trump

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن :امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ جان بوجھ کر کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہوا تو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی یومیہ بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین میں شروع ہونے سے پہلے ہی کورونا کو روکا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہیں ہوااور پوری دنیا اس کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر یہ غلطی تھی تو ٹھیک ہے لیکن اگر چین جان بوجھ کر وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہوتاہے تو یقینا اس کے نتائج ہونے چاہئیں اور چین کو اس کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں امریکا اور چین کے تعلقات میں بہتری آئی اور اربوں ڈالرکے معاہدے ہوئے لیکن اب صورتحال خراب ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ یہ کوئی غلطی تھی جو قابو سے باہر ہو گئی یا دانستہ طور پر کیا گیا؟ ان دونوں باتوں میں بہت بڑا فرق ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے 1891 ہلاکتیں

ٹرمپ اور سینئر معاونین نے گذشتہ سال کے آخر میں ووہان میں کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے بعد چین پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا اورچینی سرکاری اعداد و شمار پر بھی شک کا اظہار کیا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی امداد معطل کرچکے ہیں۔

Related Posts