امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران  کوروناسے 1891 ہلاکتیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن : امریکا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1891 اضافے کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 38664 تک پہنچ گئی ۔

جان جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ایک جائزے کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران 1891 ہلاکتیں دنیا کے کسی بھی ملک میں وائرس سے متعلق ایک دن میں اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

امریکا میں عالمی سطح پر صحت کے بحران کے آغاز کے بعد سے ہی کوویڈ 19 کے 732،197 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اس کے علاوہ یورپ میں کورونا وائرس کی اموات 100000 کے قریب ہوگئیں ، جو دنیا بھر میں ہونے والے 157،539 اموات میں سے دو تہائی ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں ۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں نرمی کہیں پچھتاوے کا سبب نہ بن جائے

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے

Related Posts