لاہور سے اغوا ہونیوالی طالبہ کو شام 6 بجے تک بازیاب کرایا جائے، چیف جسٹس کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور سے اغوا ہونیوالی طالبہ کو شام 6 بجے تک بازیاب کرایا جائے، چیف جسٹس کا حکم
لاہور سے اغوا ہونیوالی طالبہ کو شام 6 بجے تک بازیاب کرایا جائے، چیف جسٹس کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کو آج شام 6 بجے تک بازیاب کرایاجائے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب پولیس کو طالبہ کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے ذریعے آئی جی پنجاب کو ہدایت جاری کی گئی۔

واضح رہے کہ سترہ سالہ طالبہ بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر جا رہی تھی کہ کار سوار نا معلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا۔ لڑکی کے بھائی نے مزاحمت کی لیکن ملزمان اسلحہ کے زور پر طالبہ کو اغواء کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ گن پوائنٹ پر اغواء، ویڈیو وائرل

لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کرلیا ہے، مگر تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

Related Posts